ہمارا فیس بک پیج


بین الاقوامی شہرت کی حامل پاکستانی نژاد 29 سالہ امریکی شیف یا ماہر طباخ فاطمہ علی کی کینسر کے ہاتھوں المناک موت پر پوری دنیا میں ان کے چاہنے والے، دوست، ساتھی غم اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔
فاطمہ علی پاکستان کے سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کی صاحبزادی تھیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ 18 سال کی عمر میں نیویارک منتقل ہو گئیں جہاں انھوں نے شیف کے شعبے کا انتخاب کیا۔
فاطمہ علی کو بین الاقوامی شہرت سنہ 2017 میں امریکہ کے مشہور پروگرام 'ٹاپ شیف' میں شرکت سے ملی تھی۔ وہ اس پروگرام میں دسمبر 2017 سے مارچ 2018 تک شریک رہیں۔
فاطمہ علی یہ پروگرام جیت تو نہ سکیں مگر ان کا شمار آخری سطح تک مقابلہ کرنے والوں میں ہوتا ہے۔ پروگرام کے دوران یہ خیال ظاہر کیا جاتا رہا کہ وہ ممکنہ طور پر مقابلہ جیتنے والوں کی دوڑ میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں موجود تمام لوگوں کو میری طرف سے عید مبارک امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے

موت کے منھ میں مسکرانے والی

Murat & Hayat New Love MASH UP

ALLAH ki Qudrat (Mozja) l Subhan ALLAH

Kulsoom Nawaz Won the Election NA 120 l Congratulation

World's top 10 billionaires l Forbes 2017